ایران

سپاہ پاسداران انقلاب کی خلیج فارس میں فلسطین کی حمایت میں فوجی مشقیں

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بسیج سوم بحری یونٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ کی بحریہ نے خلیج فارس میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں فوجی مشقیں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کی مشقوں کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رئیر ایڈمرل علی بخشائی نے کہا کہ بحری مشقوں کا مقصد غزہ میں صہیونی کاروائیوں سے متاثر ہونے والوں کی حمایت کرنا ہے۔ یہ مشقیں اہواز، ہندیجان، اروندکنار اور امام حسن مجتبی بحری اڈے پر ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشقوں میں شامل یونٹوں نے خلیج فارس کے پانیوں جہازوں کو حرکت دیتے ہوئے صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

ایڈمرل بخشائی نے کہا کہ مشقوں کے دوران ایران، فلسطین اور مقاومتی محاذ کے پرچموں کو جہازوں پر نصب کرکے نیول یونٹوں نے فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع کے لئے ہر لمحے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ صہیونیوں کے خلاف جنگ کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں، حسن فضل اللہ

دوسری جانب ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی طرف سے غزہ کے لیے انسانی امداد کی پہلی کھیپ بذریعہ ہوائی جہاز مصر کے لیے روانہ کردی گئی۔

60 ٹن امدادی کھیپ میں طبی سازو سامان اور لازمی ضرورت کی اشیا شامل ہیں۔ یہ امدادی کھیپ مصر کے ذریعے عالمی امدادی سامان کے ساتھ غزہ بھیجا جائے گی۔

ایران کی انجمن ہلال احمر نے کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ہم غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے تین فیلڈ ہاسپٹل قائم کرنے لیے بھی تیار ہیں اور اس بارے میں عالمی اداروں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت درجنوں ٹرک غزہ جانے کے لیے رفح کراسنگ پر کھڑے ہیں اور مصر کی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے منتظر ہیں۔

سمندری راستے سے امداد بھیجنے کے لیے ایک کھیپ بھی تیار کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button