مکڑی کا جالا اور کمزور ہوگیا! اسرائیلی فوج کی طاقت کا بت پاش پاش ،ناصر عباس شیرازی

شیعت نیوز: ماہر امور مشرق وسطیٰ سید ناصرعباس شیرازی نے فلسطین کی حالیہ صورتھال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کے اندر چالیس کلومیٹرتک کاروائی کی ۔
اسرائیل کی فضائی بحری اور ٹیکنالوجی کی تمام طاقتیں فیل ہوئی ہیں ۔
حماس نے اسرائیل کا انٹیلیجنس سٹریکچر تباہ کیا اور 200 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا جو انسانیت کے خلاف جنگ میں ملوث تھے۔
حماس نے اسرائیل کی ملڑی طاقت کا سحر توڑ دیا۔اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے
بوکھلاہٹ میں معصوم بچوں کا قتل عام کیا ۔
ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا جنگ کے دوسرے مرحلہ میں اسرائیل گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوچکا ہے ۔
اسرائیلی فوج کے بریگیڈر ،فوجی اور کرنل حماس نے گرفتار کیے ہوئے وہ اپنے کسی ہدف میں کامیاب نہیں ہوئے ۔
انہوں نے مزید کہا اسرائیل خوف ذدہ ہے حماس کے باربار سرپرائز کے باعث کسی بڑے فیصلہ کا اقدام نہیں کرے گا۔
ناصرعباس شیرازی کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکی سامراج کو سفارتی سطح پہ شکست دے دی ہے
۔سعودیہ اور ایران اس وقت فلسطین کے خلاف ایک پیج پر کھڑے ہیں ۔
اسلامی ممالک کی اسرائیل سے نارملائزیش کا معاملہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکا ہے اس عرب اسلامی ممالک مسجد الاقصیٰ کی حرمت کا سوال اٹھارہے ہیں