اہم ترین خبریںپاکستان

غاصب اسرائیل نے اسپتال پر حملہ کر کے عالمی انسانی حقوق اور جنگی قوانین کی بدترین پامالی کی ہے،علّامہ راجا ناصر عباس

علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں نے مزاحمت کا راستہ چنا ہے۔فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین کا خون اسرائیل و عرب حکمرانوں کے گلے پر ہے

شیعیت نیوز: چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان علّامہ راجا ناصر عباس جعفری کی غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسپتال اور حماس قیادت کے گھروں پر حملے کی مذمت۔میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل نے اسپتال پر حملہ کر کے عالمی انسانی حقوق اور جنگی قوانین کی بدترین پامالی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال پر راکٹ حملے میں ایک ہزار سے زائد بے گناہ بچے، عورتیں ، بزرگ اور جوان بے دردی سے شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیلی بربریت میں امریکہ اور اس کے حواری برابر کے مجرم ہیں۔عالمی برادری کی اس ظلم و بربریت پر خاموشی قابل افسوس اور مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام امت مسلمہ دنیا بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرے۔حکومت پاکستان ہمت کا مظاہرہ کرے اور کھل کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائے۔پاکستان میں بھی تین روزہ سوگ کا سرکاری سطح پر اعلان کیا جائے۔ غیرت مند پاکستانی کسی صورت میں اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران شیعہ ہونے کے باوجود فلسطین اور حماس کو سپورٹ کیوں کررہا ہے؟؟ انجینئر محمد علی مرزانے سب بتادیا

علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں نے مزاحمت کا راستہ چنا ہے۔فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین کا خون اسرائیل و عرب حکمرانوں کے گلے پر ہے۔حکومت پاکستان کو چایئے اسرائیلی جارحیت کے خلاف واضح موقف اختیار کرے۔مسلم امہ اسرائیل کے ناپاک وجود سے بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کو آزاد کروائیں۔ ہزاروں بچے، بہنیں اور بیٹیاں امت مسلمہ کی جانب دیکھ رہی ہیں۔تمام مسلم ممالک یک جان ہو کر فلسطینیوں کی امداد کو پہنچیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button