اہم ترین خبریںپاکستان

ایران شیعہ ہونے کے باوجود فلسطین اور حماس کو سپورٹ کیوں کررہا ہے؟؟ انجینئر محمد علی مرزانے سب بتادیا

انہوں نے مزید کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ حماس ایک سنی اہل حدیث تنظیم ہے جبکہ ایران شیعہ ہےلیکن اس نے سپورٹ کیا ہے

شیعیت نیوز: معروف اسلامی اسکالر انجینئرمحمد علی مرزا نے ایک بلاگر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ آج امریکا،بھارت ، یورپ سب اسرائیل کے پیچھے کھڑے ہیں۔ مسلمان ملکوں میں سے کسی کی بھی جرائت نہیں ظاہر ہے کہ طاقتور کے خلاف بولنا بڑا مشکل کام ہے۔ صرف ایک ایران کا بیان سامنے آیا ہے جو اس نے ڈنکے کی چوٹ پر کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حماس کا اقدام بلکل ٹھیک ہے اور اسے ایسا ہی کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ حماس ایک سنی اہل حدیث تنظیم ہے جبکہ ایران شیعہ ہےلیکن اس نے سپورٹ کیا ہے، ایسے ہی حزب اللہ جو کہ شیعہ تنظیم ہے لیکن حماس کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے علاوہ کسی میں جرائت نہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ سنیت شیطان کے ہاتھوں اس طرح ہائی جیک ہوچکی ہے کہ ان کے اندر خلافت اور پولیٹیکل سسٹم آف اسلام کی تڑپ ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک اور قدم ہوگئے ظہور کے نذدیک ،روضہ امام علی ابن موسیٰ الرضاؑ پر پہلی بار سیاہ پرچم لہرادیا گیا

انجینئر محمد علی مرزا نے ڈاکٹر اسراراحمد مرحوم کا جملہ نقل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں کہا تھاکہ سنیوں کو بے شک میری یہ بات بری لگے میں سنی ہوتے ہوئے یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ آپ کے اندر ایک کمزوری ہے جو شیعوں میں نہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایران آج فلسطین اورحماس کو سپورٹ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button