اہم ترین خبریںایران

غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر حملے کے بعد صدر رئیسی کا عربی میں ٹویٹ

شیعیت نیوز: ایرانی صدر رئیسی نے لکھا کہ المعمدانی ہسپتال میں امریکی اور اسرائیلی بموں کی آگ فلسطینیوں کے سروں پر برسائی گئی۔ صہیونی عنقریب اس آگ کی زد میں آجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے لکھا کہ کوئی بھی آزاد منش انسان اس جنگی جنایت پر خاموش نہیں رہے گا۔ ایران بھی دوسرے مسلمان ممالک کی طرح سوگ میں ڈوبا ہوا ہے اور کل بدھ کے دن عمومی سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے۔

دوسری طرف فلسطین میں صہیونی دہشت گرد حکومت کی جانب سے ہسپتال پر حملے کے بعد حرم حضرت امام رضا علیہ السلام پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور حرم کے مینار سے نقارہ بھی نہیں بجایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جھوٹ اور بے بنیاد الزامات صہیونی حکومت کی پرانی عادت ہے، امریکی چینل این بی سی

دوسری جانب ایران نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں ہسپتال پر حملہ کرکے مریضوں مخصوصا بچوں اور خواتین کو شہید کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی حکومت نے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر صیہونی غاصب حکومت کے جنگی جرائم اور وحشیانہ حملے اور مظلوم عوام کی نسل کشی اور سینکڑوں افراد کی شہادت پر بدھ کو قومی یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کل بدھ کے دن پورے ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیان میں بین الاقوامی اداروں اور عالمی ممالک مخصوصا عالم اسلام سے اپیل کی گئی ہے کہ صہیونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے کی مذمت اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں اور صہیونی حکومت کے سفیروں کو ملک بدر کریں۔

یہ خبر سنتے ہوئے سیکڑوں کی تعداد میں ایرانی شہری تہران کے فلسطین اسکوائر اور ملک کے دیگر شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button