اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فلسطین میں صحافیوں کے قتل پر اقوام عالم نوٹس لے،پاکستانی صحافیوں کا مطالبہ

 شیعت نیوز: لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور جنرل سیکرٹری عبد المجید ساجد نے فسطین میں صحافیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ

فلسطین میں قابضین خود کو مظلوم بناکر ظلم اور جبرکے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔

صحافی ان کے کرتوت سامنے نہ لائیں  خائف ہوکر بے دریغ صحافیوں کا قتل عام کیا جارہا ہے یہ سراسر انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

اقوام عالم مظالم کے خلاف نوٹس لے اور جنگی جرائم کے مرتکب مجرموں کو فی الفور سزا دے ۔

انہوں نے مزید کہا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے  اور عالمی قوتیں اسرائیل کی پشت پناہی کرتی ہیں۔

حالیہ جنگ میں اسرائیل نے بے رحمانہ اسلحہ کا استعمال کیا جس سے انسانیت کانپ گئی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button