دنیا

چین کا اسرائیل سےفلسطینی عوام کے خلاف جرائم روکنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسرائیل جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے وہ اپنے دفاع کی حدود سے تجاوز اور اسرائیلی حکومت کو غزہ کے رہائشیوں کو ’’اجتماعی سزا‘‘ روکنی چاہیے۔

وانگ یی نے امریکہ سے تنازعہ میں تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ وسیع اتفاق رائے کو فروغ دینے کے لیے جلد از جلد ایک بین الاقوامی امن اجلاس بلایا جائے۔

چین میں عرب لیگ کے نمائندوں کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد چینی عہدیدار نے بلاک کو مطلع کیا کہ ان کا ملک ’’مشرق وسطیٰ میں امن عمل کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے مسلسل کوششیں کرے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : احتجاج اور مظاہرے کا خوف، نیتن یاہو ریزرو فورسز سے خطاب ملتوی کرکے بھاگنے پر مجبور

سرکاری چینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون مزاحمتی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر زور دینے اور امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی کے لیے اگلے ہفتے خطے کا دورہ کریں گے۔

چینی سرکاری سی سی ٹی وی چینل نے کہا کہ زائی اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے تاکہ جنگ بندی کے حصول، شہریوں کی حفاظت، صورت حال کو بحال کرنے اورامن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف فریقوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا جا سکے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل حماس تنازع کو بڑی جنگ میں بدلنے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا، انہوں نے چین سے مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا خیال ظاہر کیا۔

بلنکن نے چینی اثر و رسوخ کے استعمال سے خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید ظاہر کی۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے فون پر ایک گھنٹے بات کی، دونوں وزرائے خارجہ کی گفتگو تعمیری رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button