اہم ترین خبریںایران

فلسطین و غزہ ، اسلامی طاقت کا مظہر ہے، آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزاکی سے ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطین و غزہ اسلامی طاقت کا مظہر ہيں اور پورے عالم اسلام کو فلسطینیوں کی مدد کرنا چاہیے۔

تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کی حقیقی تصویر ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتے کی صبح شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ سے ملاقات میں،ان کی اور ان کے گھرانے کے جہاد و جہد و جہد کی قدردانی کی اور سازشوں کے باوجود پوری دنیا میں اسلام کی بڑھتی طاقت کو اسی قسم کی جد وجہد کا نتیجہ قرار دیا۔

رہبر انقلاب نے مقبوضہ فلسطین خاص طور پر غزہ کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کل اسلامی طاقت کا ایک مظہر وہ سب کچھ ہے جو فلسطین میں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مستقبل قریب میں واحد سپر پاور بنے گا، شیخ زکزاکی

انہوں نے زور دیا کہ فلسطین و غزہ کے حالیہ واقعات خاص طور پر بمباری اور خواتین و بچوں و مردوں کو شہید کئے جانے کے واقعات سے دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن ان واقعات کے دوسرے پہلوؤں سے فلسطین میں اسلام کی نا قابل یقین طاقت کا پتہ چلتا ہے اور خداوند عالم کے لطف و کرم سے یہ فلسطین میں جو تحریک شروع ہوئی ہے وہ آگے بڑھے گی اور فلسطینیوں کی مکمل فتح پر منتج ہوگي۔

رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیا کہ عالم اسلام میں سب کا یہ فریضہ ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی مدد کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صدیوں کے بعد سیاسی اسلام کے نظریات کی بنیاد پر ایران میں اسلامی حکومت کی تشکیل بھی اسلام کی طاقت کا ایک پہلو ہے اور ایران تشکیل سے لے کر اب تک ہر روز زیادہ سے زیادہ طاقتور ہوا ہے اور مستقبل میں بھی موجودہ دور سے زیادہ طاقتور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ميں اسلامی سرگرمیاں روز بروز بڑھ رہی ہیں اور آج افریقہ، ایشیا، یورپ اور شمال امریکہ جیسے دنیا کے بہت سے علاقوں میں اسلامی تحریکوں کا دائرہ پھیل رہا ہے اور خداوند عالم کے کرم سے یہ تحریک زيادہ طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے شیخ زکزاکی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کو بے حد خوش کن قرار دیا اور ان کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ اللہ کی راہ میں جہاد کی حقیقی مثال ہیں اور ہماری دعا ہے کہ آپ کی یہ جد و جہد جاری رہے۔

شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ نے بھی اس ملاقات پر بے پناہ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جذبات کو بیان نہیں کر سکتے اور آپ کی دعاؤں اور مسلمانوں کی جد و جہد سے، اسلام روز بروز زيادہ سے زیادہ پھیلتا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button