صلحا بستی میں حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں صیہونی فوج کا ٹینک تباہ

شیعیت نیوز: صلحا بستی کے مغرب میں واقع الصدح کے مقام پر لبنانی حزب اللہ کے دو گائیڈڈ میزائلوں نے اسرائیل کے زلدا قسم کے ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔
ارنا کے مطابق صلحا بستی کے مغرب میں واقع الصدح کے مقام پر لبنانی حزب اللہ کے دو گائیڈڈ میزائلوں نے اسرائیل کے زلدا قسم کے ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی محاذ پر تل ابیب کی دیوانہ وار تشویش میں اضافہ
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے منگل کی شام ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیل کے ان حملوں کے جواب میں کی گئی کہ جس کے دوران اس نے ہمارے متعدد واچ ٹاورز کو نشانہ بنایا۔
یہ بیان لبنانی خبر رساں ذرائع کی جانب سے منگل کے روز جنوبی لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی جانب بارہ راکٹ داغے جانے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ لبنان سے داغے گئے دو گائیڈڈ میزائل صہیونی بستی افیفم میں ایک ہی جگہ پر گرے۔