اہم ترین خبریںعراق

مرجع جہاں تشیع حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی نے تمام عالم اسلام سے مظلومین فلسطین کیلئے مدداور تعاون کی اپیل کردی

یاد رہے کہ آیت اللہ سیستانی نے 12 مئی 2021 کی جنگ میں بھی اپنے بیان میں فلسطینیوں کی مدد کو لازم قرار دیا تھا۔

شیعیت نیوز: دفتر آیت اللہ سیستانی کا مقبوضہ فلسطین میں جاری محاذ آرائی سے متعلق جاری کردہ تازہ بیان منظر عام پر آگیا ہے۔

مرجع عالی قدر نے فرمایا ہے کہ ہم تمام مسلمانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کے مسلمان عوام کی بھرپور مدد کریں [اور] ان کی نصرت کی پکار کا جواب دیں، فلسطین کی اسلامی سرزمین کو غاصب [اسرائیل] کے قبضے سے بچایا جائے۔

دفتر آیت اللہ سیستانی (حفظہ اللہ) – النجف الأشرف
9 اکتوبر 2023

یاد رہے کہ آیت اللہ سیستانی نے 12 مئی 2021 کی جنگ میں بھی اپنے بیان میں فلسطینیوں کی مدد کو لازم قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ حریم شاہ اور فضل الرحمٰن (ملا ڈیزل) اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

مرجعیت دینی – ایک بار پھر – اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ پُر افتخار فلسطینی عوام اور غاصبوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گی، وہ غاصب جو انکی زیادہ تر زمینیں قبضہ کرنے اور القدس الشریف کے دوسرے حصوں سے ان کو بے گھر کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ میں آزاد قوموں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان کے غصب شدہ حقوق کی بحالی میں اس کی حمایت اور مدد کریں۔ ان دنوں مسجد اقصیٰ اور باقی مقبوضہ علاقوں کے چوکوں میں ہونے والے پُرتشدد تصادم بلاشبہ اسرائیل کے بے رحم و وحشیانہ قبضوں، مسلسل جارحیتوں اور مزید اراضی ہڑپ کرنے کے خلاف فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی استقامت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کی مدد کرے اور انہیں اسی کی طرف سے فتح عطا کرے ، اور فتح صرف اللہ غالب و حکمت والے کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button