صیہونی حکومت کو ناقابل تلافی فوجی شکست کا سامنا کرنا پڑا، آیت اللہ علی خامنہ ای

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے مسلح افواج کے کیڈٹس کی مشترکہ گریجویشن تقریب سے خطاب میں کہا کہ 7 اکتوبر کا تباہ کن حملہ صیہونی حکومت کی ناقابل تلافی انٹیلی جنس ناکامی اور فوجی شکست تھی۔
رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کی آفیسر یونیورسٹیوں کے طلباء کی مشترکہ گریجویشن تقریب آج (منگل) صبح سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں امام علی علیہ السلام یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : ریاض فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا ہے، ہم جنگ بندی کے خواہاں ہیں، محمد بن سلمان
رہبر معظم انقلاب کے خطاب کے چند اہم نکات حسب ذیل ہیں:
7 اکتوبر کا تباہ کن حملہ صیہونی حکومت کے لیے ناقابل تلافی انٹیلی جنس اور فوجی ناکامی تھی۔
ہم اس جنگ کے منصوبہ ساز اعلی دماغوں اور فلسطینی نوجوانوں کے ہاتھوں کو چومتے ہیں۔
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ حالیہ حملہ غیر فلسطینیوں کا کارنامہ ہے وہ در حقیقت غلط فہمی کا شکار ہوئے ہیں۔
یہ تباہی خود صہیونیوں کی کمائی ہوئی ہے۔ جب ظلم اور جرم جب حد سے بڑھ جائے، جب درندگی اپنے عروج پر پہنچ جائے تو خوف ناک طوفان کا انتظار کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : قابض اسرائیلی ریاست پر فلسطینی مجاہدین کے کامیاب حملوں کی حمایت میں ایم ڈبلیوایم کی اسلام آباد میں ریلی
فلسطینیوں کا دلیرانہ اور بے لوث اقدام غاصب دشمن کے اس جرم کا جواب تھا، جو برسوں سے جاری تھا اور حالیہ مہینوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
موجودہ غاصب صیہونی حکومت ہی اس تباہی کی اصل قصور وار ہے۔