اہم ترین خبریںایران

صیہونی حکومت روبہ زوال ہے، ہم جلد ایک ساتھ مسجدالاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے، صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے فتحمندانہ آپریشن سے مقبوضہ فلسطین میں جو کچھ ہوا ہے اس کا انتظار فلسطینی عوام اور امت اسلامیہ کو 70 سال سے تھا۔

ارنا کے مطابق صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کی شام فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں استقامتی فلسطین محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی کی قدردانی کی ۔

انھوں نے کہا کہ استقامتی فلسطین محاذ کے مجاہدین نے آپریشن طوفان الاقصی کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے اندر اپنی شرافتمندانہ اور افتخار آفریں کارروائیوں سے امت اسلامیہ کا سر اوںچا کردیاہے اور مجاہدین راہ خدا کا فولادی ارادہ غاصب صیہونی حکومت پر حتمی فتح کی نوید دے رہا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ انشاء اللہ ہم بہت جلد ایک ساتھ مسجدالاقصی میں نماز پڑھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : عراق اور ایران نے فلسطین کی مدد کے لئے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا

اس ٹیلیفونی گفتگو میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صیہونی دشمن کے ساتھ جنگ کے میدان میں جو کچھ حاصل ہوا ہے اس کی تکمیل ، فلسطینی قوم کی حتمی فتح سے ہوگی ۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں فلسطینی مجاہدین اورعوام کی طرف سے، صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے اصولی اور اسلامی موقف نیز ایران کی حکومت اور عوام کی حمایت کی قدردانی کی ۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے آپریشن طوفان الاقصی کے مختلف پہلوؤں کی رپورٹ پیش کی ۔

انھوں نے صیہونی دشمن کی جارحیت، اور مسجدالاقصی نیز فلسطینی نمازیوں کی توہین کو اس آپریشن کی بنیادی وجہ بتایا اور کہا کہ اس جنگ میں صیہونی فوج اور استقامتی محاذ کے فوجی سازو‎ سامان اوروسائل میں تناسب نہ ہونے کے باوجود فلسطینی مجاہدین نے وسیع اورحیرت انگیز کارروائیوں سے صیہونی حکومت کو مبہوت اور اس کا توازن درہم برہم کردیا۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ صیہونی دشمن سے جنگ کے میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیاں برکات الہی اورامت اسلامیہ اور اس میں سرفہرست ایران کی حمایتوں کا نتیجہ ہیں اور انشاء اللہ فلسطینی قوم کی حتمی فتح سے ان کی تکمیل ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button