اسرائیل نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، عرب ممالک

شیعیت نیوز: کل بدھ کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنے 54 ویں اجلاس میں فلسطین اور دیگر مقبوضہ عرب علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق ایجنڈے کے ساتویں آئٹم کے فریم ورک کے اندر ایک عمومی بحث میں حصہ لیا۔
انسانی حقوق کونسل میں عرب ممالک کے گروپ نے آرٹیکل سات کی عمومی بحث میں حصہ لینے سے بعض ممالک کی عدم شرکت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کی حمایت بین الاقوامی برادری کی طرف سے جاری نسل پرستانہ اسرائیلی طرز عمل اور پالیسیوں کے خلاف حل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طولکرم کیمپ پر صہیونی فوجیوں کا حملہ، جوابی کاروائی میں کئی صہیونی اہلکار زخمی
عرب ممالک کے گروپ نے ایک مشترکہ بیان میں عندیہ دیا کہ اسرائیلی قابض افواج اور آباد کاروں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں بالخصوص جنگ کے وقت شہری آبادی کے تحفظ سے متعلق چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیوں کےنئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔
عرب ممالک کے گروپ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصبانہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کا بائیکٹ کرتے ہوئے کا فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی پوری ذمہ داری ادا کرے۔