نظام اسلامی کو دشمن کے مقابلے میں کبھی شکست نہیں ہوئی، کمانڈر جنرل علی فدوی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ کمانڈر جنرل علی فدوی نے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کو دشمن کے مقابلے میں کبھی شکست نہیں ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمانڈر جنرل علی فدوی نے شمیرانات میں شہداء کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ہر صوبے میں سالانہ سینکڑوں تقریبات ہوتی ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ شہداء کے پاک خون کی وجہ سے ایران پر اللہ کی رحمت کا سایہ ہے۔ شہداء کی سیرت ہمارے لئے نمونہ ہے۔ انہوں نے سعادت پانے کے لئے سختیاں برداشت کیں اور بالاخر شہادت کی عظیم سعادت نصیب ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے مادی وسائل اور ہتھیار ایران کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے ہیں۔ جس چیز نے ہمیں دشمن کے سامنے کامیاب اور سربلند کیا ہے وہ اللہ کی نصرت و مدد ہے۔ شہداء اور عوام نے ایران پر ہمیشہ خصوصی نظر کی ہے۔
کمانڈر جنرل علی فدوی نے کہا کہ ہم نے آج تک دشمن کے مقابلے میں شکست نہیں کھائی ہے۔ ہماری حرکت ہمیشہ آگے کی سمت تھی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی دفاعی اور معنوی طاقت میں ہم نے اضافہ کیا یہ بھی ایک نصرت الہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اہم شخصیات کی ٹارکلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ایرانی وزیراطلاعات
دوسری جانب ایران کی فوج کی فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ ایران کے پاس خود اپنے تیار کردہ جدید ترین اور بہترین فضائي دفاعی سسٹم موجود ہیں جن میں، فضائي انٹیلی جنس کے جدید ترین آلات جنگی طیارے دشمن کا پیچھا کرنے والے دفاعی سسٹم اور آلات و وسائل شامل ہیں ۔
ارنا کے خصوصی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کی فضائي دفاعی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئرعلی رضا صباحی فرد نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ ہم نے مسلط کردہ جنگ بہت ہی کم وسائل کے ساتھ لڑی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج ایرانی فوج کے پاس فضائی دفاع کے جدید ترین اور بہترین وسائل اور سسٹم موجود ہیں جو مکمل طور پر خود ایران کے اندر تیار کئے گئے ہیں۔
بریگیڈیئر صباحی فرد نے کہا کہ آج اایران فضائی دفاع میں اس علاقے کی سب سے بڑی طاقت ہےاورایرانی فوج کی فضائی دفاعی فورس دنیا کی اہم فضائی دفاعی افواج میں شمار ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ فضائي دفاع میں ایران کو برتری حاصل ہے اور ایران کی فضا دنیا کی محفوظ ترین فضائی حدود ہیں ۔