ایران

اہم شخصیات کی ٹارکلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ایرانی وزیراطلاعات

شیعیت نیوز: ایرانی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے جس کے تحت بعض علماء، ججز اور دفاعی حکام کو قتل کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر اطلاعات حجت الاسلام سید اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ دشمن نے رواں مہینے کے دوران مختلف مقامات پر دہشت گردی اور تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا جس کے تحت بعض علماء، ججز اور سپاہ پاسداران کے اہلکاروں کو قتل کرنا تھا تاکہ ان واقعات کا الزام ایک دوسرے پر لگا کر ملک میں تفرقہ اور اختلافات کو ہوا دی جائے۔

مشہد میں صوبائی حکام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیعہ اور اہل سنت علماء کو اس حوالے سے ہوشیاری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ ہفتہ وحدت اور عید میلاد النبی کے موقع پر دشمن کے اقدامات کو ناکام بنایا جائے۔ دشمن مشرقی سرحدوں پر بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

ایرانی وزیراطلاعات نے صوبائی حکام کے اجلاس کے دوران کہا کہ گارڈئین کونسل ایک مرکزی اور بنیادی ادارہ ہے جو اسلام اور انقلاب اسلامی کے اقدار کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردوں کا ہدف مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا ہے، رئیسی کا پاکستان میں بم دھماکے پر تعزیتی پیغام

دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردوں کی نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میلاد کے جلوسوں پر دہشت گردانہ کارروائی کو آپ ص کی تعلیمات سے دوری کی واضح مثال قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر (مستونگ) میں عید میلادالنبی (ص) کے جلوس کے شرکاء پر بم دھماکے کے مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردوں کی نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میلاد کے جلوسوں پر دہشت گردانہ کارروائی کو آپ ص کی تعلیمات سے دوری کی واضح مثال قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button