ایران نے پڑوسی ممالک کا ویزہ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

شیعت نیوز: سید عزت اللہ ضرغامی نےعالمی یوم سیاحت کے موقع پر ملک میں 188 سیاحتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر تہران کے ایک ہوٹل میں منعقد تقریب میں کہاکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ایران میں سیاحوں کی آمد میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا
کرونا کے بعد ایران میں سیاحت کے شعبے میں ترقی عالمی سطح پر اوسط ترقی سے 3 گنا زیادہ رہی ہے تاہم ہمارے ملک میں سیاحت کے شعبے میں جتنی گنجائشیں ہیں ان کے پیش نظر یہ اعداد و شمار کم ہیں اور ہم سیاحوں کی تعداد میں حقیقی اضافے کی کوشش کر رہے ہيں۔
ثقاقتی ورثہ کے وزیر نے کہا ہے کہ ہم نے سیاحوں سے متعلق مسائل عدلیہ کے سربراہ سمیت مختلف حکام کے سامنے پیش کئے ہيں اور عدلیہ کے سربراہ نے ان مسائل کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جمہوریہ آذربائيجان کے ساتھ کچھ سیاسی مسائل کے بعد سیاحوں کی زمینی راستوں سے آمد بند ہو گئی۔ گزشتہ برسوں اس ملک سے ایران آنے والے سیاحوں کی تعداد 18 لاکھ تھی جو اب صرف 10 فیصد رہ گئی ہے ۔
انہوں نے 5 قسم کے ملکوں کے لئے ایران کا ویزا ختم کرنے پر غور کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہم پڑوسی ملکوں اور 5 قسم کے ملکوں کے لئے ایران کا ویزا ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہيں اور وزارت خارجہ کے تعاون سے سیاحوں کے لئے روز بروز سہولتیں بڑھ رہی ہیں۔