پاکستان کی اہم خبریں
موجودہ صورتحال میں امریکی سفارتکار کا دورہ خیبر پختونخوا’’معنی خیز‘‘ ہے، مبصرین

امریکی سفارت کا دورہ خیبر پختونخوا’ ایک ایسے موقعہ پر ہوا ہے جب پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے علاوہ ملک میں ہونیوالے انتخابات کی سرگرمیاں بھی شروع ہو رہی ہیں اور ایسے میں دیگر ممالک کے سفارتکاروں کے ساتھ ساتھ
پاکستان میں امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شُوفرکی سرگرمیوں اور ملاقاتوں پر بعض حلقے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں مبصرین نے اس سے قبل موجودہ صورتحال میں امریکی سفیر کے دورہ گوادر کو بھی معنی خیز قرار دیا تھا۔
ڈی سی ایم شُوفر نے اپنے دورے کے دوران تاریخی قلعہ بالاحصار میں فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے رات کی تاریکی میں آپریشن کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے ایف سی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر مالی کا ایک منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔