ایران

ٹوکیو نے ایٹمی معاہدے کے احیاء کے لئے منصوبہ پیش کیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا ہے کہ ٹوکیو نے امریکہ سمیت چھے ملکوں کے ایٹمی معاہدے کو دوبارہ بحال کئے جانے کے لئے تجویز پیش کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

کیوڈو نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے کیوڈو سے ایک گفتگو میں جاپان کی اس تجویز کی تفصیلات کا ذکر نہيں کیا تاہم یہ کہا ہے کہ رواں سال کی گرمیوں میں جاپان کے دورے میں انہيں اس تجویز کے بارے میں اطلاع دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹوکیو کی جانب سے ہر اس تجویز کا خیر مقدم ہے جو ایران کے مفادات کے مطابق ہو۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران انقلاب کی نئی پیش رفت، آبی اور ہائبرڈ ڈرون بنا لئے، جنرل علی رضا تنگسیری

انہوں نے واضح کیا کہ ہم ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے جاپان کے تعمیری رول کی حمایت کرتے ہيں۔

جاپان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ایران کے وزیر خارجہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں طمع پر مبنی رویہ اس سلسلے میں مذاکرات میں تاخیر کا باعث بنا ہے۔

کیوڈو کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح ان ممالک کی جانب سے ایران کے داخلی امور میں مداخلت کو بھی، ایٹمی مذاکرات میں تاخیر کی ایک وجہ قرار دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ان ملکوں کے غیر سنجیدہ رویوں اور ایران کے داخلی امور میں ان کی بے جا مداخلتوں کو ایٹمی مذاکرات میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button