پاکستان کی اہم خبریں
اسرائیل سعودیہ تعلقات بحالی کی کوششیں مسلم امہ سے خیانت کے مترادف ہے ،ڈاکٹر صابر ابو مریم

شیعت نیوز: سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم نے شیعت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانا فلسطینیوں کی قربانیوں کے ساتھ خیانت اور مسلم اُمہ
کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا غاصب صیہونی ریاست اسرائیل سے تعلقات میں بحالی کی کوششوں سے فلسطین کاز کو نقصان ہوگا۔
یاد رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیشرفت ہو رہی ہے۔
امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔
محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں پہل کی تو سعودی عرب بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرے گا۔
دوسری جانب نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ بائیڈن کی قیادت میں ہم اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن قائم کرسکتے ہیں۔