پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کاضلع چنیوٹ اور جھنگ میں تنظیمی تربیتی فعالیت کا باقاعدہ آغاز

شیعیت نیوز: ملک بھر میں ایام عزاء (محرم الحرام و صفراالمظفر) میں روکے گئے (تنظیمی تربیتی فعالیت) سلسلہ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ۔

اسٹڈی سرکل کایہ سلسلہ فکری ارتقاء ،صحیح دینی سوچ پیدا کرنے ،اجتماعی سیاسی فکری دینی وسماجی تربیت کے لئے بہت ضروری ہے ۔

ضلع چنیوٹ میں برادر سید عاشق حسین بخاری ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع چنیوٹ اور برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی کی ذاتی کاوشوں اور الہی ذمہ داریوں کے پیش نظر ضلع چنیوٹ میں تنظیمی تربیتی فعالیت کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب ( ہمارے آئمہ اور ان سیاسی جدوجہد) کا اسٹڈی سرکل (حلقہ مطالعہ) کا باقاعدہ آغاز چنیوٹ شہر میں ہوا جس میں ضلعی صدر و کابینہ کے معزز اراکین کے علاوہ صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی نے شرکت کی ۔

ملک بھر میں صوبائی و ضلعی مسئولین اس تعلیمی تربیتی دروس کی جانب متوجہ ہوں اور اپنی ترجیحات میں اس کو شامل کریں تو یہ ایک بہت ہی سادہ اور آسان روش ہے جس سے ہمارے ضلعی اور یونٹس کے معزز اراکین کی تربیت ہوسکے گی ۔ اس سارے پروسیس میں صوبائی کابینہ کے معزز ممبران اپنی ذاتی کاوشوں اور سرپرستی سے اس کار خیر میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : سماجی ناانصافیوں کے خلاف چیف جسٹس کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ، علامہ راجہ ناصر

اللہ تعالی آپ سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے ۔

برادر سید عاشق حسین بخاری ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ نے کہا کہ اسٹڈی سرکل کا یہ سلسلہ ان شاءاللہ ضلع چنیوٹ میں جاری و ساری رہے گا ۔

برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی کا کہنا تھا کہ اب اگلا اسٹڈی سرکل 9 اکتوبر بروز اتوار کو منعقد ہو گا ۔ انشاءاللہ۔

دوسری جانب ضلع جھنگ کے ضلعی صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید روح اللہ کاظمی اور برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع جھنگ میں جہاں سے یہ تربیتی سلسلہ رکا تھا اس کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

ضلع جھنگ قائم بھروانہ میں جامع مسجد میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب ( ہمارے آئمہ اور ان سیاسی جدوجہد) کا اسٹڈی سرکل (حلقہ مطالعہ) کا باقاعدہ آغاز ہوا ۔

جس میں تحصیل شورکوٹ کے یونٹس کے علاوہ قائم بھروانہ یونٹ کے کارکنان نے شرکت کی ۔ اللہ تعالی ان سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے ۔ ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کا کہنا ہے کہ اسٹڈی سرکل کایہ سلسلہ انشاءاللہ جاری رہے گا ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button