عراق

عراقی عوام اور اربعین ملین مارچ کے زائرین نے دنیا کو حیران کردیا، صدر عراق

شیعیت نیوز: اربعین شہداء کی برسی کے موقع پر ایک بیان میں صدر عراق عبداللطیف رشید نے زائرین کو مشی کے دوران خدمات فراہم کرنے کی حکومتی اور عوامی کوششوں کو سراہا۔

اربعین حسینی کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دن عظیم سورماوں کے انقلاب آفرین واقعے اور ان کی لازوال قربانیوں کے عظمت کی یاد دلاتا ہے۔ سید الشہداء امام حسین ع نے طاغوت خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر کے نہایت عظیم درس دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اہل و عیال اور ساتھیوں اپنے عظیم اہداف کی راہ میں سخت ترین مصائب برداشت کیے لیکن فاسدوں کے خلاف جدوجہد کے راستے سے بالکل بھی پیچھے نہیں ہٹے۔

یہ بھی پڑھیں : گستاخ امام مہدیؑ قاضی نثار کو گرفتار کرکے گلگت بلتستان کے امن کو بحال کیا جائے، حسن عارف

عراقی صدر نے مزید کہا کہ ’’ہم عراقی قوم اور امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کی جانب سے اربعین کی مشی کے دوران جو شاندار تصویر بناتے ہیں، اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی قومی خصوصیات جیسے سخاوت، قربانی اور عفو و درگزر کے ذریعے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے‘‘۔

انہوں نے سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں عراقی معاشرے اور حکومت کی کوششوں کو سراہا اور دوسرے شہروں اور ممالک سے عراق آنے والے زائرین کے لیے خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

صدر عراق نے مزید کہا ہے کہ اربعین کے ایام میں ہم سبھی امامِ شہید کے حیرت انگیز اور دلاورانہ کارنامے اور آپ کے تعلیم کردہ اسباق کی یاد میں محو ہو جاتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے تمام تر مصائب و آلام کو اپنے اور اپنے پاک و پاکیزہ خاندان کے لئے برداشت کیا اور یہ مصائب و آلام آپ کو اپنے مقصد کی جانب آگے بڑھنے سے روکنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button