مشرق وسطی

شام: انصارالتوحید دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ

شیعیت نیوز: شامی فوج نے ادلب کے جنوب میں انصارالتوحید نامی دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اپنے ملک میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ادلب کے جنوب میں واقع الفطیرہ اور البارہ میں انصارالتوحید دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو راکٹ حملوں اور گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، لبنان کو بجلی اور گیس کی فراہمی میں رکاوٹ ہے، شیخ نعیم قاسم

شامی فوج نے شہر حلب کے مغربی مضافاتی علاقوں کفر عمہ اور کفر تعال میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کا ہی حصہ ہیں جو شمالی اور شمال مغربی شام میں سرگرم ہیں جبکہ شام کی حکومت، اپنے ملک میں امریکہ اور ترکی کی فوجی موجودگی کو غاصبانہ اور غیر قانونی قرار دیتی ہے اور اس نے بارہا کہا ہے کہ امریکی فوج شام کا تیل چوری کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button