اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وحدتِ اُمت انقلاب اسلامی کے اثرات میں سے ہے، رضا امیری مقدم

شیعیت نیوز: پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سےعلما و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے گروپ نے انجمن دوستی و روابط پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہا اور اُمید ظاہر کی کہ ان کے دور میں پاکستان اور ایران کے روابط میں مزید استحکام آئے گا۔

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں برادر ممالک پاکستان اور ایران کے اتحاد کے حامی ہیں۔ وحدت امت انقلاب اسلامی ایران کے اثرات میں سے ہے۔ وحدت امت ایک روشن چراغ کی مانند ہے اور آپ اس کا نمونہ ہیں۔ شبیر احمد شگری نے سفیر ایران کی طرف سے پاکستان کیلئے توانائی بحران میں مدد کی پیشکش پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ ناصر عباس جعفری کی گلگت بلتستان کے حالات پر پریس کانفرنس

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اسی طرح پاکستان نے بھی اپنے برادر ملک کے ساتھ دوستی میں کمی نہیں آنے دی۔

علما و مشائخ کے وفد نے امید ظاہر کی کہ سفیر کی آمد سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ مشائخ کی جانب سے کشمیر کے مسئلے پر ایران کے واضح مؤقف پر بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

علماء اور مشائخ کی جانب سے یہ بھی تجویز پیش کی گئی کہ ایرانی حکومت ہفتہ وحدت کو مختلف ممالک میں منانے کا اہتمام کرے۔

سفیر ایران سے ملاقات میں علماء مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر میاں مقصود احمد، مرکزی سیکرٹری جنرل پیرزادہ برہان الدین احمد عثمانی، پیر غلام رسول اویسی، ڈاکٹر عطاء الرحمن، حافظ محمد اسلم، شیخ خرم امین چشتی، علامہ عبدالرحیم بابر، پیر قاضی شاہد امین اورانجمن دوستی پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button