پاکستان

بلتستان: معروف کالم نگار اور ماہر تعلیم سید جعفر شاہ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کا اندارج

شیعیت نیوز: ڈی سی بلتستان شہریار شیرازی وٹس آپ گروپ پر اختلاف رائے کے ایک کمنٹس کو لیکر بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج کرایا جو کہ باعث تشویش اور قابل مذمت ہے۔

آغا باقر حسینی کے بعد بلتستان روندو سے تعلق رکھنے والے ہر دل عزیز ملنسار استاد مشہور و معروف کالم نگار و ماہر تعلیم پی ایچ ڈی اسکالر ایڈوکیٹ جعفر شاہ کاظمی پر ایف ایف آئی آر انتہائی حیران کن ہے۔ اگر بیروکریسی میں براجمان افراد کی جانب سے دن دھاڑے روڈ بلاک کرکے قتل عام کی دھمکی دینے والوں کے بجائے اس طرح اختلاف رائے کی بنیاد پر زاتی عناد کی وجہ سے بے گناہ لوگوں کے خلاف  ایف آئی آرز کا اندراج کرکے بے گناہ انسانوں کو ہراساں کرے گی تو یہ انتہائی تکلیف دہ امر کا باعث ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کی صورت حال پر شیعہ سنی مشترکہ وفد گلگت کیلئے روانہ ہوگا

ڈپٹی کمشنر بلتستان شہریار شیرازی پرامن بلتستان کے باسیوں کےخلاف اس طرح کا بیانک کھیل کھیلنے سے اجتناب کریں۔

سید جعفر شاہ کاظمی ایک محب وطن علاقہ دوست ماہر تعلیم ادیب و کالم نگار ہیں۔

ان کےخلاف درج کی جانے والی جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button