اہم ترین خبریںعراق

اس سال زائرین کی شرکت پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ متوقع ہے، مشیر تولیت حرم امام حسین ع

شیعیت نیوز: کربلا میں تولیت حرم امام حسین علیہ السلام کے مشیر نے کہا کہ اس سال ہم زائرین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافے کا مشاہدہ کریں گے۔

الفرات نیوز نے بتایا ہے کہ تولیت حرم مبارک امام حسین (ع) کے مشیر فاضل عوز نے کہا کہ اس سال ہم زائرین کی تعداد میں اس حد تک اضافہ دیکھیں گے کہ تمام مذہبی اور مقدس شہروں جیسے کربلا، نجف، کاظمین اور سامرہ زائرین کی بھیڑ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہر سال زائرین اربعین حسینی کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس سال ہم پچھلے سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ زائرین کی تعداد کا مشاہدہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس کو سمجھنا چاہیے کہ استعماری دور ختم ہو چکا ہے، یمنی سربراہ محمد عبدالسلام

فاضل عوز نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام، صوبائی انتظامیہ اور عوامی خدمات کے محکموں کی طرف سے بہت زیادہ کوششیں کی جا رہی ہیں اور ہم نے ٹریفک کی ہموار روانی اور خدمت رسانی کی کامیابی میں زائرین کی سڑک کی صفائی کے ذریعے شرکت اور تعاون کا مشاہدہ کیا ہے۔

دوسری جانب چہلم کے موقع پر عراق پہنچنے والے زائرین کی نجف سے کربلا تک کی مشی سید الشہداء حضرت امام حسینؑ اور آپ کے باوفا ساتھیوں کے ساتھ ان کی عقیدت و محبت کا جلوہ پیش کر رہی ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام حسینؑ کے زائرین نجف اشرف سے کربلائے معلیٰ تک کا اسّی کلومیٹر کا راستہ تین دن میں پیدل طے کر کے بین الحرمین پہنچیں گے۔ زائرین کی مشی سید الشہداء اور کربلا کے شہیدوں سے محبت کا جلوہ پیش کر رہی ہے اور ہر زائر نجف سے کربلا تک کا راستہ حقیقی معنوں میں حسینی بن کر طے کر رہا ہے۔

حضرت امام حسین ع سے محبت کرنے والے جوان، خواتین اور مرد اس راستے پر مشی کرتے ہوئے واقعہ کربلا کو صدیاں گزر جانے کے باوجود سید الشہداء کے ایثار، فداکاری اور قربانی کو سراہتےہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button