اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطین، نابلس میں بم دھماکہ ، تین صہیونی فوجی زخمی

شیعیت نیوز: غرب اردن کے شہر نابلس میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں تین صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں ۔

جہاد اسلامی کے سرایا القدس بریگیڈ نے حملہ آور صیہونی فوجیوں کے راستے نابلس میں بم دھماکہ کرنے کے بعد فائرنگ کر دی جس سے 3 صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

فلسطین کی شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس بریگیڈ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے حضرت یوسف پیغمبر (ع) کے روضے کے قریب صیہونی فوجیوں پر گھات لگا کر، ان پر بم کے ذریعے حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق حضرت یوسف کے مزار کے دروازے پر دھماکے کے بعد ایک فوجی گاڑی متاثر ہوئی اور تین صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو لے جانے کے لیے اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا لفظ میری ڈکشنری میں نہیں، صدر قیس سعید

حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا ہے کہ یہ بم حملہ افراطی اور قابض صیہونی کابینہ کےلئے واضح پیغام ہے کہ انہیں ہماری سرزمین کے کسی بھی علاقے میں امن نہیں ملے گا اور یہ سرزمین ترک کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں کی دھمکیاں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں بلکہ ہمیں مزید اقدامات کا حوصلہ دیتی ہیں۔

حمادہ نے مزید کہا کہ اگر دشمن نے ہمارے شہروں اور دیہاتوں پر حملے کرکے رعب و وحشت پیدا کرنے کی کوشش کی تو یہ دھماکے معمول بن جائیں گے اور فلسطینی نوجوان اپنی کارروائیوں کو جاری رکھیں گے۔

گذشتہ ایک سال کے دوران غرب اردن اور دیگر علاقوں میں تشدد آمیز واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ یورپی یونین نے صہیونیوں کی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی وکیل مصطفی شتات نے کہا کہ رواں سال تشدد کے لحاظ سے اب تک کا بدترین سال ثابت ہوا ہے۔ غرب اردن میں قیدیوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button