اہم ترین خبریںپاکستان

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

شیعیت نیوز: ولادت باسعادت امام موسیٰ بن جعفر الکاظم علیہ السلام کے موقع پر جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال 2023-2024ء کی مناسبت سے المصطفیٰ آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مولانا حافظ رضوان حیدر نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے حافظ اکبر رجائی کو تلاوت کلام الہی کے لیے مدعو کیا۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ امپورٹڈ حکومت نے دانستہ طور پر پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا، ایم ڈبلیو ایم

کمیل حیدر بلتستانی نے سوز و سلام پیش کیا اور نئے طلاب کو علی ذوالقرنین نے خوش آمدید کہا۔ اس کے بعد مولانا محمد علی ہمدانی پرنسپل ہادی سکول سسٹم نے بھی طلاب کے سامنے اپنے تحصیلی تجربات بیان کیے۔

بعد ازاں گزشتہ تعلیمی سال 2022-2023ء کے پوزیشن ہولڈرز میں اعزازی شلیڈز تقسیم کی گئیں۔ آخر میں شیخ جامعۃ الکوثر مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے طلاب کو وعظ و نصیحت کی۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین میں شرکت کے خواہشمند زائرین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

جس میں انہوں نے حقیقی طالبعلم کے فرائض سے آگاہ کرتے ہوئے طلباء کو حصول علم کے ساتھ ساتھ عمل اور آخرت کی فکر کرنے کی جانب متوجہ کیا۔

نیز انہوں نے انبیاء و آئمہ علیہم السلام کی سیرت سے بھی فکر آخرت کے چند نمونے پیش کیے۔ تقریب کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پر ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button