ایران

پاکستانی زائرین کے لئے زاہدان سے اہواز کے لئے بھی خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع

شیعیت نیوز: ایران کی جانب سے پاکستانی زائرین کی عراق بارڈر منتقلی کے لئے بسوں کے کرائے سے بھی سستے ترین ریٹ پر خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کو چابہار سے اہواز کے لئے پاکستانی زائرین کی خصوصی فلائٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جب کہ آج زاہدان سے اہواز (ایران عراق سرحدی شہر) کے لئے بھی خصوصی اور سستی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی حکومت کی طرف سے پاکستانی زائرین کی عراق بارڈر تک منتقلی کے لئے اتوار کو ریمدان بارڈر (چابہار) سے اہواز کے لئے خصوصی اور سستی پروازیں شروع کرنے کے بعد آج زاہدان شہر (میرجاوہ بارڈر) سے بھی اہواز کے لئے خصوصی فلائٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی طرف سے اربعین حسینی میں ریمدان اور میرجاوہ (تفتان) کی سرحدوں سے سفر کرنے والے پاکستانی زائرین کی عراق بارڈر منتقلی کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ناصر شیرازی کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد اجتماع کے حوالے سے پروگراموں میں شرکت

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ٹیلیفون پر ہالینڈ میں اپنے ہم منصب مارسل ڈیفنک سے ایران اور ہالینڈ کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس بات چیت میں باقری کنی نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہالینڈ کے درمیان تعلقات کو باہمی اتفاق رائے سے مزید فروغ دیا جاسکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے نقطہ نظر میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایران مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

ہالینڈ کے نائب وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سفارت کاری تمام مسائل کو حل نہیں کرتی لیکن اس سے غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔

اس بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی تازہ ترین صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button