عراق

عراق، زائرین اربعین کی حفاظت کے لئے خصوصی آپریشن سینٹر قائم

شیعیت نیوز: عراقی وزارت داخلہ کے مطابق اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم کی سربراہی میں مشترکہ آپریشن سینٹر تشکیل دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین حسینی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت سخت اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعظم اور کمانڈر انچیف محمد شیاع السودانی کی قیادت میں نگرانی کے لئے خصوصی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیمرغ اور ذوالجناح سیٹلائٹ کیریئرز کی لانچنگ وزارت دفاع کے ایجنڈے میں ہے، حسینی مونس

عراقی خبررساں ادارے واع کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان خالد المحنا نے کہا ہے کہ اربعین کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی آپریشن اور فضائی نگرانی کی جائے گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان اس حوالے سے مکمل ہماہنگی پائی جاتی ہے۔

صوبہ دیالی میں حشد الشعبی کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا کہ زائرین اربعین کی حفاظت کے لئے ڈرون استعمال کئے جائیں گے۔ آسمانوں میں اڑنے والے ڈرون نگرانی کے علاوہ زمینی فوج کی مدد بھی کریں گے۔ عوامی رضاکار فورسز کے دستے اس ہفتے کے آخر تک اپنے معینہ مقامات پر مستعد ہوکر ڈیوٹی دینا شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ترمیمی بل کے حوالے سے قوم کسی دھوکے میں نہیں آئے گی،قوم کو یکم ربیع الاول کے احتجاج کے لیے تیار رکھیں، ایم ڈبلیوایم پاکستان

یاد رہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کا چہلم 6 ستمبر کو ہوگا اس موقع پر دنیا بھر سے اہل بیت پیغمبر سے عقیدت رکھنے والے لاکھوں زائر کربلا معلی پہنچیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button