ایران

ہم نے دفاعی شعبوں میں فیصلہ کن کامیابیاں حاصل کی ہیں، میجر جنرل محمد باقری

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ مسلح افواج نے جدید اور اعلیٰ درجے کا سائنسی اور ٹیکنالوجی سسٹم ایجاد کرکے مختلف دفاعی شعبوں میں حیرت انگیز اور فیصلہ کن کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے مسلح افواج کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی کے نام ایک پیغام میں دفاعی صنعت کے دن کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

آرمی چیف کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

برادر محترم عزت مآب بریگیڈیئر جنرل امیر محمد رضا آشتیانی، وزیر دفاع اسلامی جمہوریہ ایران۔

سلام و آداب

قومی دفاعی صنعت کے دن کی آمد پر جناب عالی، عہدیداروں، ماہرین اور مجاہدین، خدمات انجام دینے والے اور اسلامی ایران کی دفاعی صنعت کے پرعزم ملازمین کو، جو امید، حرکت، نظریات اور ارادے کا منبع ہیں اور اسی طرح مسلح افواج کی نوجوان نسل نے ایران کے مستقبل کے لئے تاریخ ساز عظمت پیدا کی ہے۔ میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آج ایران کی دفاعی صنعت اپنی انقلاب آفرین سائنسی طاقت کی بدولت پرشکوہ ڈیٹرنس پاور اور حیرت انگیز طور پے ترقی کی چوٹی پر ہے جب کہ انقلاب سے قبل تاریک اور ذلت آمیز پہلوی دور میں مغربی اور امریکی مشیروں پر انحصار کے باعث بدترین وابستگی کی دلدل میں گرفتار تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس، برطانیہ اور سویڈن كے جاسوس ہماری تحویل میں ہیں، ایرانی وزیر اطلاعات

الحمدللہ، آج مسلح افواج کے دفاعی شعبوں کے ماہرین مغرب کی طرف سے عائد مختلف پابندیوں، عہد شکنیوں اور تخریب کاریوں کے باوجود اس ملک کے اعلی دماغ نوجوانوں، پرعزم اور جہادی سائنسدانوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ایک مربوط نظام کے ساتھ شکست ناپذیر دفاعی نظام رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

اور جدید اور اعلیٰ درجے کا سائنسی ٹیکنالوجی سسٹم ایجاد کرکے فیصلہ کن کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔

آج دنیا تسلیم کرتی ہے کہ ایران کی زمینی، سمندری، ہوائی، خلائی، میزائل، ڈرون، سائبر وغیرہ کے میدانوں میں دفاعی طاقت صرف مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک ریورس انجینئرنگ اور غیر ملکی نمونوں کی نقل کی صلاحیت نہیں ہے بلکہ مختلف صنعتی تخلیقی میدانوں میں ایک حیرت انگیز وسم کی پیش رفت ہے جسے دنیا کی بڑی عسکری طاقتوں نے بھی ابھی تک حاصل نہیں کیا اور وہ اس کی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ اس میدان میں جو شان و شوکت حاصل کی گئی ہے وہ اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ معاصر دنیا کے سیاسی جغرافیے میں کسی کمزور قوت کو اہمیت نہیں دی جاتی لہذا موجودہ عالمی نظام کے نقشے میں ایک مضبوط اور طاقتور ایران کا وجود ثابت کرنے اور ایک قابل قدر بین الاقوامی مقام حاصل کرنے کے لیے ہمیں مسلسل محنت کرنی چاہیے اور فوجی میدان میں طاقت حاصل کرنے کے لئے جدید اور ابھرتے ہوئے دفاعی اور جارحانہ ڈیٹرنس سسٹم، جنگی آلات اور مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا چاہیے۔ ہم مسلح افواج کے اداروں میں ملک کی دفاعی صنعت کے میدان میں شہیدوں اور معززین کی متاثر کن اور راہ نما یادوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس میدان کے منصوبہ سازوں بالخصوص محنتی اور جہادی مینیجرز، ملازمین اور نظام ولایت سے وابستہ افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ہم ملک کی دفاعی اور ڈیٹرنس پاور کے شعبوں اور یونٹوں کی ہم آہنگی اور خصوصاً ایران کی فوج اور پاسداران انقلاب اسلامی کی فارمیشنز کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور ملک کے سائنسی اداروں اور یونیورسٹیوں کی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئھ سپریم لیڈر اور کمانڈر انچیف حضرت امام خامنہ ای کے دانشمندانہ اقدامات اور رہنما اصولوں کی روشنی میں ہم اس عظیم اور بہادر رہبر اور ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ میڈیا کی نفسیاتی جنگ اور عالمی استکباری نظام اور صیہونیت کے شیطانی نیٹ ورک کے پیدا کردہ مسائل کے باوجود مسلح افواج کی اس دفاعی پیش رفت جو کہ قومی اقتدار کی علامت اور عزت و سربلندی کا ذریعہ ہے، کی پوری قوت کے ساتھ حفاظت کی جائے گی۔ ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت اور تجاوز کا استقامت اور فیصلہ کن طریقے سے افسوس ناک اور دندان شکن جواب دیں گے۔

مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل اسٹاف

میجر جنرل محمد باقری۔

متعلقہ مضامین

Back to top button