اہم ترین خبریںایران

دشمن کے ہائبرڈ حملوں کو ناکام بنانے کے لئے کثیر الجہت دفاعی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے دشمن کے کثیر الجہت حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کثیر الجہت دفاعی حکمت عملی تشکیل دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل علی حاجی زادہ نے کہا کہ گذشتہ ملاقات کے دوران رہبر معظم نے مختلف شعبوں میں سپاہ پاسداران انقلاب کی پیشرفت اور کامیابیوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید پیش قدمی کی خواہش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں ریڈ کراس کا 25 اسپتال بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران ایرانی عوام کو درپیش مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتی ہے اسی لئے ہر شعبے میں مختصر مدت میں ان مشکلات کو حل کرنے کے لئے خود کو زمہ دار سمجھتی ہے۔ چنانچہ جب بھی قوم کو مشکل پیش آئے سپاہ پاسداران آگے بڑھ کر مدد کرتی ہے زلزلہ کی تباہ کاریاں ہوں یا کوویڈ کا بحران، دفاعی مسائل ہوں یا غربت کے خلاف جنگ ہر میدان میں سپاہ قوم کی خدمت کے لئے تیار رہتی ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی اور اس کے ثمرات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام کو تحفظ فراہم کرنا سپاہ پاسداران کی اولین ترجیح ہے۔

دشمن کی جانب سے مسلط کردہ ہائبرڈ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایران اور ایرانی قوم کے خلاف ہر میدان میں جنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ہم نے بھی دشمن کو ہر موڑ پر شکست دینے کے لئے کثیر الجہتی دفاعی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button