ایران

شاہچراغ کے مزار پر دہشت گردی میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے ہاتھ نظر آرہے ہیں،

شیعیت نیوز: خطیب نماز جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ شیراز میں امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر ہونے والی دہشت گردی میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے ہاتھ نظر آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ شیراز میں امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر ہونے والی بزدلانہ دہشت گردی کے تین پہلو ہیں؛

یہ بھی پڑھیں : سویلین ہوائی اڈوں کو امن اور جنگ دونوں صورتوں میں کام کرنا چاہئے، حسین العزی

پہلا پہلو دو معزز شخصیات کی شہادت ہے۔ شہادت خوش قسمت لوگوں کو ہی نصیب ہوتی ہے جو اس حالت میں اللہ سے ملاقات کرتے ہیں۔

دوسرا پہلو اس جنایت میں ملوث افراد سے متعلق ہے۔ داعش نے اس بزدلانہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کرلی۔

داعش امریکہ کی خودساختہ دہشت گرد تنظیم ہے چنانچہ امریکی حکام خود اعتراف کرچکے ہیں۔ جب سابق خاتون وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ داعش کو بنانے میں امریکہ کا ہاتھ ہے تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکی۔ جب داعش کے دہشت گرد زخمی ہوتے تھے تو علاج کے لئے تل ابیب اور حیفا لے جاتے تھے جہاں صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو ان کی عیادت کے لئے آتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن کریم کی توہین کے واقعات افسوسناک ہیں، مسیحی افراد اور عبادت گاہ چرچ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات قابل مذمت ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے شیراز حادثے کے تیسرے پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے لئے سنجیدہ ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان شہداء کا خون رائیگان نہیں جائے گا۔ جنایتوں میں ملوث عناصر سے شہداء کے پاک خون کا جلد انتقام لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button