ایران

خلیج فارس میں اڑتے امریکی ایف 35 طیارے ایرانی ریڈار کی زد میں

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج نے ریڈار پر نظر نہ آنے والے ایف 35 طیاروں کو ہوائی اڈے سے اڑنے اور خلیج فارس پر پرواز کرنے تک اپنے ہدف پر لئے رکھا۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے ائیر ڈیفنس فورس نے علاقے میں ایک اڈے سے پرواز کرنے والے ایف 35 جنگی طیاروں کو اپنے طاقتور ریڈار کی زد میں لئے رکھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یہ امریکی جنگی طیارے ریڈار پر نظر نہ آنے کی صلاحیت رکھنے والے تھے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ طیارے خلیج فارس پر پروازیں کرتے رہے اور اسی مدت میں مکمل طور پر ایرانی ائیرڈیفنس نظام کی زد میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں : نجف سے کربلا تک کے راستے میں ہر 70 کھمبوں کے فاصلے پر ایک ہیلتھ سینٹر ہوگا، کولیوند

دوسری جانب ایران کی مختلف شعبوں میں ترقی و پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک وار فیئر اور ڈرون کے شعبوں میں فوج کی صلاحیت کی مزید تقویت کی جائے گی۔

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے جمعرات کے روز صوبہ مازندران میں واقع ساحلی کیمپوں کے دورے کے موقع پر کہا کہ فوج کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے مزید کہا کہ ایران کی فوج ایرانی ماہرین کے بنائے ہوئے سازوسامان نیز فرض شناس اور ماہر جوانوں کی حامل ہے اور وہ مسلسل بری، بحری اور فضائی مشقیں انجام دے کر پوری طاقت و توانائی کے ساتھ اچھے طریقے سے اپنے تمام مشن، انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button