ایران

نجف سے کربلا تک کے راستے میں ہر 70 کھمبوں کے فاصلے پر ایک ہیلتھ سینٹر ہوگا، کولیوند

شیعیت نیوز: ایران کی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے کہا کہ 22 ہزار امدادی کارکنان اور معالجین ایران اور عراق کی مغربی سرحدوں پر خدمات انجام دے رہیں اور نجف سے کربلا جانے والے راستے پر ہر 70 کھمبوں کے فاصلے پر ایک ہیلتھ سینٹر آمادہ خدمت ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے اربعین حسینی (ع) کے لیے امدادی قافلے کی الوداعی تقریب کے دوران کہا کہ ایران عراق بارڈر سے نجف اشرف تک ہر 100 کلومیٹر اور نجف سے کربلا تک ہر 70 کھمبوں کے فاصلے پر ایک ریسکیو ہیلتھ سینٹر قائم ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہلال احمر ملک کی مغربی سرحدوں میں موجود ہے کہا کہ عراق میں صحت اور ریسکیو کی خدمات پوری تندہی کے ساتھ انجام دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کے لیے پاکستانی بسیں ایران میں داخل ہو سکتی ہیں، سید ماجد میر احمدی

حسین کولیوند نے کہا کہ نجف کے امام علی(ع) اسپتال کے علاوہ ہم عراق کے دیگر اسپتالوں میں بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ 22000 ریسکیورز اور معالجین ایران اور عراق کی مغربی سرحدوں پر زائرین کی خدمت میں مصرف عمل ہیں۔

ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے کربلا میں کئی طبی اور امدادی مراکز کو فعال کر دیا ہے اور ہم اس شہر کے ہسپتالوں میں موجود رہیں گے۔

انہوں نے ایران کے اندر حسینی زائرین کو خدمات کی فراہمی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر زائرین کی صحت اور مغربی سرحدوں کی طرف جانے والے راستوں میں ہیلتھ سروس کی ذمہ داری وزارت صحت کی ہے لیکن ہلال احمر ایک معاون کے طور پر وزارت صحت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں ضروری انتظامات کر لیے ہیں۔

حسین کولیوند نے تاکید کی کہ اربعین حسینی کے دنوں میں ہلال احمر روڈ ریسکیو اور ریسکیو خدمات کو مضبوط کیا گیا ہے اور ملک میں نقل و حمل کے حادثات کے فوری اور مناسب جواب کے لیے اور ریسکیو ٹیموں اور موبائل فیلڈز میں اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button