ایران

صدر رئیسی کا شاہ چراغ کے حرم واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کا حکم

شیعیت نیوز: آیت اللہ رئیسی نے وزیر داخلہ اور صوبہ فارس کے گورنر کے ساتھ فون پر شاہ چراغ کے حرم واقعے میں زخمیوں کے علاج کے لیے تمام طبی سہولیات فراہم کرنے اور اس مجرمانہ واقعے کے مرتکب تمام افراد کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، شاہ چراغ کے حرم پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد صدر رئیسی نے وزیر داخلہ اور صوبہ فارس کے گورنر کے ساتھ فون پر گفتگو میں زخمیوں کے علاج کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام عناصر کی فوری شناخت اور ان کے خلاف قانونی کاروائی پر زور دیا۔

آیت اللہ رئیسی نے وزیر داخلہ کو ذمہ داری دی کہ وہ اس مسئلے کے حفاظتی پہلوؤں کی پرعزم اور عجلت کے ساتھ چھان بین کرکے نتائج سے آگاہ کریں۔

صدر رئیسی نے واقعے میں ملوث تمام عناصر کی فوری نشاندہی اور قرار واقعی سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور صوبہ فارس کے گورنر سے کہا کہ وہ زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : حرم شاہ چراغ (ع) میں دہشت گردی سے متعلق خصوصی تفتیش کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع

دوسری طرف بعض ذرائع کے مطابق تکفیری دہشت گرد ٹولے داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال کے فسادات کی تاریخ کے موقع پر پیش آنے والے اس واقعے میں حملہ آور نے باب المہدی سے مزار میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ایک دہشت گرد داخلی راستے پر لوگوں پر گولیاں چلاتا رہا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہے۔

فارس صوبے کے گورنر نے خبر نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں اب تک ایک شہید اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

اور اس وقت شاہ چراغ مزار کے دروازے بند ہیں اور فرار ہونے والے دہشت گرد کو تلاش کرنے کے لیے مزار کے اردگرد کا پورا علاقہ سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button