جاتی حکومت اور تکفیری بل کا ن لیگی ’’تحفہ‘‘ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے بھانڈہ پھوڑ دیا
سینیٹر افنان ن لیگ ہماری پارٹی قیادت نے کہا تھا کہ یہ بل منطور کروانا ہے؛ یہ اچھا کام ہے

شیعیت نیوز: گذشتہ دنوں تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت فوجداری ترمیمی بل 2021 سینیٹ آف پاکستان سے منظور ہوا جس پر نا فقط اہل تشیع بلکہ متعدل اور محب اہل بیتؑ اہل سنت اور سول سوسائٹی بھی شدید احتجاج کررہی ہے اس بل کوسینیٹ سے کیسے منظور کروایا گیا جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر نے اپنے مہمانوں سے اہم سوالات کر ذریعے ساری کہانی کھول کر سامنے رکھ دی۔ پروگرام کا ٹرانسکرپٹ آپ کی پیش خدمت ہے۔
سینیٹر تاج حیدر ، پاکستان پیپلز پارٹی ؛ 129 بل ایک دن میں پاس کیے گئے؛ یہ "قانون سازی” نہیں، قانون کے نام پر مذاق کیا گیا ہے؛
سینیٹر سیف اللہ ابڑو ، پاکستان تحریک انصاف ؛ ہماری مذہبی تاریخ یہ ہے کہ قاتل اور مقتول دونوں "قابل عزت” ہیں؛ اب "توہین” کا تعین کون کرے گا؛
( پی ٹی آئی سینیٹر نے بہت ہی اہم بات کی ہے؛ مسلمانوں میں ناصبی طبقہ نواسہ رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم، حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے قاتل یزید دونوں کو "قابل احترام” گردانتا ہے؛ لال مسجد کے مولوی عبدالعزیز صاحب وغیرہ یزید کو رحمت اللہ علیہ کہتے ہیں؛ اسی طرح خلیفہ راشد اور امام علی علیہ السلام سے جنگ کرنے والے اور 70 ہزار صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اور تابعین کے قاتل ابو یزید کو بھی ناصبی "قابل احترام” جانتے ہیں جبکہ اہل تشیع اور غالب اہلسنت اس کے برعکس عقیدہ رکھتے ہیں)
سینیٹر تاج حیدر جب یہ بل قومی اسمبلی سے "پاس” ہوا تو صرف 8 ممبر موجود تھے
” 8 افراد سے قانون سازی” حامد میر کا قہقہہ
ظاہر ہے کہ یہ کھلی دھوکہ دہی تھی؛ بلاول بھٹو زرداری نے اس فرقہ وارانہ بل کے حوالہ سے واضح ہدایات دی تھیں؛ اور پیپلز پارٹی نے بطور جماعت بل کی مخالفت کی ہے؛ البتہ حکومت نے بغیر سنے باقی بلوں کے ساتھ اسے بھی "منظور” کرلیا؛ تمام فرقوں کو اعتماد میں لیے بغیر ایسا نہیں کیا جاسکتا؛
سینیٹر افنان ن لیگ ہماری پارٹی قیادت نے کہا تھا کہ یہ بل منطور کروانا ہے؛ یہ اچھا کام ہے
سینیٹر شیری رحمٰن ، پاکستان پیپلز پارٹی ؛ ہم بغیر جانے، بغیر پڑھے، یہ اہم بل کیسے پاس کرسکتے ہیں؛”؟ بل کو رولز کے مطابق پہلے کمیٹی کو بھیجا جائے؛ اسپیکر کا انکار
سینیٹر تاج حیدر ، پاکستان * *پیپلز پارٹی* ؛ سب سے بڑا مسئلہ اس بل کا غلط استعمال ہے؛
اسے کون اور کیسے روکے گا؟ قانون سازی ایسے نہیں ہوتی؛
ن لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ یہ بل کمیٹی میں بھیجا جائے گا؛ انہوں نے وعدہ خلافی کی؛
میڈیا واچ پاک کے 5 سوالات
سوال نمبر 1؛ توہین سے کیا مراد ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا خلافت، فدک اور دوسرے مسائل میں اہلبیت علیہ السلام سے اختلاف تھا؛ صحابہ آپس میں بھی اختلاف رکھتے تھے؛ آپس میں جنگیں بھی ہویں؛ کیا ان مسائل کا بیان توہین ہے؟
سوال نمبر 2 کیا قرآن مجید یا حدیث مبارکہ میں توہین صحابی کی عمر قید یا ایک دن بھی قید موجود ہے؟؟؟؟ بلکہ خلفائے راشدین تو دینی جمہوریت پر عمل کرتے اور تنقید کو ویلکم کرتے تھے؛
یہ بھی پڑھیں: اگر ہم نے ایف آئی آرز کروانا شروع کیں اہلسنت کی ہربڑی کتاب پر پابندی لگ جائے گی،علامہ راجہ ناصرعباس
3: کیا 51 اسلامی ممالک میں کسی ایک میں بھی ایسا قانون موجود ہے؟
4: اس بل کی محرک جماعت اسلامی اور جے یو آئی کیا قیام پاکستان کی حامی تھیں یا مخالف؟ قایداعظم کو "کافر اعظم” کس نے کہا؛ بنگالی مسلمانوں کا قتل عام کس نے کیا؟
5؛ کیا قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں سے دھوکہ دہی سے "پاس” ہونے والا بل "قانون” ” کہلا سکتا ہے؟
ہماری رائے میں پاکستان مخالف مذہبی جماعتوں نے ن لیگ کا کاندھا استعمال کرکے ملکی سلامتی پر” خودکش حملہ” کیا ہے؛ پاکستان شیعہ، سنی نے ملکر بنایا تھا؛ کسی بھی ایک مکتب فکر کے عقاید دوسرے پر مسلط نہیں کیے جاسکتے؛ یہ آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے؛ اس بل کے نتیجہ میں ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہونے کا خدشہ ہے؛
پاکستان کے عوام صدر مملکت، آرمی چیف، عدالتی سربراہ، اور وفاقی شرعی عدالت کے مسؤل سے امید کرتے ہیں کہ اس بل کا فوری تدارک کریں گے اور ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ پاکستان زندہ آباد