ایران

استقامتی محاذ نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، صدر ایران

شیعیت نیوز: ایران کے صدر نے تمام فتنوں اور 12 برسوں سے جاری حملوں اور سازشوں کے سامنے شام کی حکومت اور قوم کی تاریخی استقامت کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ ایران و شام کے صدور کی ملاقات کا سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ استقامتی محاذ نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی نے منگل کی شام ، شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد، غیر ملکی تجارت کے وزیر محمد سامر الخلیل اور اطلاعات و ٹکنالوجی کے وزیر ایاد الخطیب سے ملاقات میں، اپنے دمشق دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں کا ذکر کیا اور اس دورے میں ہونے والے تمام معاہدوں خاص طور پر معاشی تعاون کے معاہدوں پر مکمل طور پر عمل در آمد پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام معاہدوں پر عمل در آمد کے ساتھ ہی مستقبل قریب میں ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں زیادہ سے زیادہ توسیع کا مشاہدہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شرایط پوری کئے جانے کی صورت میں غلہ سمجھوتے میں واپس آسکتے ہیں، روس کا اہم اعلان

اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا کہ شام کے تین وزراء کا ایک ساتھ ایران دورہ ، در اصل ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت ظاہر کرنے کے لئے شام کے صدر بشار اسد کی تجویز تھی ۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کا ماحول، گزشتہ دوروں سے مختلف رہا ہے اور معاشی معاہدوں پر عمل در آمد کے لئے ہونے والے مذاکرات بے حد تعمیری رہے ہیں۔

شام کے وزیر خارجہ نے اسی طرح اپنے ملک کی صورت حال کی تازہ رپورٹ پیش کی اور استقامتی محاذ میں تعاون کو دونوں ملکوں کا درخشاں مشترکہ موقف قرار دیا اور کہا کہ ایران کی قیادت میں استقامتی محاذ نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ علاقے کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا سکتا ہے ۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اس موقع پر شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس ملاقات میں شام کے دیگر وزراء نے بھی اپنے اپنے شعبوں میں ہونے والے معاہدوں پر عمل در آمد کی تازہ صورت حال کی رپورٹ صدر ایران کو پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button