ایران

ایران اور عراق کا اربعین کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تیاری پر اتفاق کیا ہے، احمد واحدی

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر داخلہ احمد واحدی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق نے اربعین حسینی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تیاری اور رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر داخلہ احمد واحدی اپنے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کے بڑے جلوس کے لیے درکار گیٹس، پاسپورٹ، صحت کے مسائل، ریلیف اور بنیادی ڈھانچے سمیت دیگع مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایرانی زائرین کے سفر میں سہولت فراہم کرنے کے طریقے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آبادان السیبا سمندری روٹ کی بندرگاہ اربعین زائرین کے گزرنے کے لیے آپریشنل حالت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے کبھی بھی اعتماد کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ گفتگو نہیں کی، ناصر کنعانی

واحدی نے کہا کہ ایران اس بندرگاہ کو استعمال کرنے کے لیے عراقی فریق کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔

یاد رہے اربعین ایک شیعہ مذہبی پروگرام ہے جو یوم عاشورہ کے چالیس دن بعد ہوتا ہے جس میں پیغمبر اسلام (ص) کے نواسے امام حسین (ع) کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے، جنہیں ماہ محرم کی 10 تاریخ کو یزیدی فوج کی طرف سے شہید کیا گیا تھا۔

دوسری جانب قرآن مجید کی توہین کے خلاف ایرانی خواتین نے عظیم الشان اجتماع منعقد کیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے مقبرے میں چار ہزار سے زائد خواتین کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا ۔

اس موقع پر ایرانی خواتین نے جن کے ہاتھوں میں قرآن مجید اور پلے کارڈ تھے قرآن مجید کی توہین کے خلاف نعرے لگائے اور سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی مسلسل توہین کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ ڈنمارک میں 24 جولائی کو انتہائی دائیں بازو کے گروپ ڈانسکے پیٹریاٹر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک شخص قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذرآتش کرتے ہوئے نظر آرہا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button