ایران

شام غریباں اور ذکر عقیلہ بنی ہاشم سلام اللہ علیہا کی مجلس عزا پر رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت

شیعیت نیوز: شام غریباں اور ذکر عقیلہ بنی ہاشم سلام اللہ علیہا کے موقع پر ایک مجلس عزا رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور دیگر عزاداروں کی شرکت سے جمعہ کی رات امام خمینی امام بارگاہ میں منعقد ہوئی۔

شام غریباں کے موقع پر اہل بیت پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے تھے اس قیامت خیز دن کا غم منانے کے لئے امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں نے امام خمینی امام بارگاہ میں مجالس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اہل حرم کی بے کسی کو یاد کیا اور اس مجلس عزا میں گزشتہ کئي دنوں کی طرح، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔

اس مجلس عزا میں حجت الاسلام والمسلمین عابدینی نے تقریر کی جبکہ جناب محمود کریمی نے مرثیہ اور نوحہ پڑھا جس میں عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا ذکر خاص طور پر کیا گيا ۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان: عزاداران حسینی سے ناروا سلوک پر 13 طالبان سکیورٹی اہلکاروں گرفتار

دوسری جانب ایران کے مختلف صوبوں میں عاشقان ابا عبد اللہ نے یوم تاسوعائے حسینی پر ’’یا ابوالفضل العباس‘‘ کی دلگیر صدائیں بلند کر کے کربلا کے تشنہ لب سقائے حرم اور سالار شہیداں وفا سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

یوم تاسوعائے حسینی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں کے عوام اور ابا عبداللہ (ع) کے چاہنے والوں نے سڑکوں پر عزاداری کرتے ہوئے علمدار کربلا حضرت عباس (ع) سے عقیدت کا اظہار کیا۔

ایران بھر میں عزاداران حسینی بشمول مرد و خواتین، بوڑھے، جوان اور بچے تاسوعائے حسینی کی مناسبت سے سقائے کربلا سقائی حضرت ابوالفضل العباس (ع) کے سوگ میں اپنا سر و سینہ پیٹتے ہوئے نم آنکھوں کے ساتھ علمدار وفا سے عقیدت کا اظہار کر رے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button