عراق

قرآن کی توہین امریکہ اور مغرب کی مقدسات کے خلاف دشمنی کا نتیجہ ہے، عراقی حزب اللہ

شیعیت نیوز: عراقی حزب اللہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآن کریم کی بے حرمتی دینی مقدسات کے خلاف امریکہ، مغرب اور صیہونی حکومت کی دشمنانہ پالیسیوں اور ان کے سامنے بیشتر اسلامی ممالک کے سر تسلیم خم کرنے کا نتیجہ ہے۔

المعلومہ نیوز سائٹ نے بتایا ہے کہ عراقی حزب اللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ قرآن کی توہین زیادہ تر اسلامی ممالک کے مغرب اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا نتیجہ ہے۔

سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی اور عراقی پرچم کو نذرآتش کرنے کے ردعمل میں عراق کی حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈش حکام کا قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے جرم کا مسلسل ارتکاب امریکہ اور مغربی ممالک کی دشمنانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے جو انسانی وقار کے ضامن کسی بھی مقدس امر کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن مجید کے سایے میں کربلا میں پرچم کشائی کی رسم، گنبد مطہر کی صفائی

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے تقریباً دو ارب مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی در اصل غاصب صیہونی حکومت کے مطالبات کے سامنے اکثر اسلامی اور عرب ممالک کے سر تسلیم خم کرنے اور قرآنی تصورات سے دوری اور عوام کے حقوق کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ ہے جو اپنی مرضی کے اظہار اور مقدسات کی حرمت کے تحفظ کا حق رکھتے ہیں۔

عراق کی حزب اللہ نے مزید زور دے کہا ہے کہ ہمارے مقدسات کے خلاف سویڈن کی حکومت کے تمام جرائم کے بعد، عراق کے قابل فخر عوام، مقدس مقامات کی میزبانی کرنے والے ملک کے طور پر، ایسی حکومتوں کی کٹھ پتلیوں اور یہاں تک کہ جو دین اسلام پر حملے کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی یا تجارتی تعلقات رکھتے ہیں، انہیں قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button