دنیا

فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کیا جائے، یورپی پارلیمنٹ

شیعیت نیوز: یورپی پارلیمنٹ نے اپنے اجلاس میں قرار داد پاس کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرنے کے علاوہ اس بات پر تاکید کی گئی کہ غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا اس سلسلے کو فوری بند کیا جائے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے دو ریاستی حل کے فارمولے کے تحت 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں جاری فرقہ وارانہ جنگ پر ریاستی اداروں اور حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، ڈاکٹر شفقت شیرازی

تفصیلات کے مطابق اسٹراسبرگ میں ہونے والے آخری پارلیمانی اجلاس میں یورپی ممالک نے اکثریت کے ساتھ فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی قوانین کی رعایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اسرائیلی اور فسلطینی عوام کے برابری حقوق کا قائل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری خارجی دہشت گرد مولوی عید نظر فاروقی مکتب اہلبیت کیخلاف بکواسات کے ذریعے اشتعال انگیزی پیدا کر رہا ہے، علامہ سبطین سبزواری

یورپی پارلیمنٹ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں قاونون ساز اسمبلی اور فلسطینی اتھارٹی کے انتخابات جلد منعقد کئے جائیں اور صہیونی حکومت مشرقی بیت المقدس میں مقیم فلسطینیوں کو انتخابات کی اجازت دے۔

اجلاس میں تاکید کی گئی کہ غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا اس سلسلے کو فوری بند کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button