مشرق وسطی

شام اور روس کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

شیعیت نیوز: شام اور روس کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

اسپوتنک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی فضائی حدود میں ہونے والی ان مشقوں میں شام اور روس کے جیٹ فائٹر مشترکہ کارروائیاں انجام دیں گے اور فرضی دشمنوں کے حملوں کا بھی جنگی الیکٹرانک آلات و وسائل سے مقابلہ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : لندن میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف احتجاج، فضا اسرائیل مردہ باد سے گونج اٹھی

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کی فضائی حدود کی حفاظت اور شام میں نصب روسی ایئر ڈیفنس سسٹموں کو آزمارنا، ان مشترکہ مشقوں کے اہداف میں شامل ہے۔

اس دوران فرضی دشمن کے فضائی حملوں کا بھی مقابلہ کیا جائیگا۔

ماسکو اور دمشق کی مشترکہ فضائی مشقیں جولائی کے وسط تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button