لبنان

حزب اللہ اور امل تحریک کے وفد کی ملاقات

شیعیت نیوز: اس ملاقات میں حزب اللہ اور امل تحریک نے لبنان کی صورت حال اور اس ملک اور فلسطین کی سرحد پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقات حزب اللہ تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین، اس تحریک کے رابطہ یونٹ کے سربراہ وفیق صفا، امل کے ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ مصطفی فوعانی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان کے بالمقابل صیہونی حکومت کی برتر دفاعی طاقت کے خاتمے کا اعتراف

اس اجلاس میں موجود افراد نے موجودہ بحران سے نکلنے اور صدارتی خلا کو ختم کرنے کے لیے دیانتدارانہ اور اہم بات چیت پر زور دیا اور کہا کہ کوئی اور کوشش صرف وقت کا ضیاع اور بحران کو مزید گہرا کرنے کے مترادف ہے۔

میشل عون کی صدارت کے خاتمے کے بعد لبنان کو گزشتہ سال 8 نومبر سے صدارتی عہدہ خالی ہونے کا سامنا ہے اور متعدد اجلاس منعقد کرنے کے باوجود ملکی پارلیمان ابھی تک متفقہ صدر کا انتخاب کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج عزاداروں، ماتمیوں، علمائے کرام، بانیان مجالس، منتظمین جلوس کو متحد ہونے کی زیادہ ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اس اجلاس کے شرکاء نے جنین میں فلسطینی جنگجوؤں اور مزاحمت کرنے والی فلسطینی قوم کو سلام بھیجا اور فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور اس کے حق اور وقار کی مزاحمت کرنے پر زور دیا اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے اس قوم کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button