ایران

ایران فلسطینیوں کی مدد کی کسی بھی درخواست کی حمایت کرتا ہے، ایرانی مشن

شیعیت نیوز: مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ جرائم کے ردعمل میں، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا کہ اگر مزاحمت کی طرف سے مدد درخواست کی جاتی ہے تو ایران اس کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے جنین کیمپ پر غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل صرف طاقت اور زور کی زبان سمجھتا ہے اور وہ سازش اور مذاکرات پر یقین نہیں رکھتا۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے نیوز ویک کو بتایا کہ ایران اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ فلسطینی عوام مذاکرات کے ذریعے غاصب اسرائیلی حکومت سے اپنے غصب شدہ حقوق(سر زمین) حاصل نہیں کر سکتے بلکہ اس کے لئے انہیں مزاحمت جاری رکھنی ہوگی کیونکہ غاصب صہیونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنین میں فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی خاموشی جرم ہے، حزب اللہ لبنان

ایران کے نمائندہ دفتر نے جنین واقعہ پر امریکی میگزین نیوزویک کی رپورٹ کے رد عمل پر کہا کہ ایران کے تجزیے کے مطابق فلسطینی عوام مذاکرات کے ذریعے اپنے غضب شدہ حقوق حاصل نہیں کر سکتے اور فلسطینی طرف اور صرف اسرائیل کو طاقت کے زور پر مذاکرات کی میز پر لا سکتا ہے، اس لئے ایران فلسطینی استقامت کی جانب سے مدد کی ہر قسم کی درخواست کی حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی فوج نے پیر کے روز جنین کے متعدد محلوں پر ہوائی اور زمینی حملے کئے۔ پیر کی صبح کی گئی اس جارحیت کے نتیجے میں 10 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ پر زمینی اور فضائی حملے کرکے سینکڑوں فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جنین کیمپ کے مکینوں کے خلاف غاصب صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت ابھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button