ایران

مزاحمتی محاذ عالمی سطح پر طاقت کے توازن کو بدل رہا ہے، آیت اللہ رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر نے کہا ہے کہ آج مزاحمتی تحریک پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور اس مزاحمتی محاذ کے دشمن پہلے سے کہیں زیادہ کمزور پوزیشن میں ہیں۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کو فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور کچھ اعلی اراکین کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ آج مزاحمتی تحریک پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور اس محاذ کے دشمن پہلے سے کہیں زیادہ کمزور پوزیشن میں ہیں۔ مزاحمتی محاذ کی فتوحات نے آشکار کر دیا ہے۔

انہوں نے فلسطینی مزاجمتی فرنٹ کی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی فرنٹ کی کامیابیاں سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ صہیونیوں کی جانب سے اپنی طاقت سے پیش کرنے والی تصویر حقیقی اور تھیک نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے مختلف فلسطینی گروپوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو ایک خدائی تحفہ سمجھا جسے محفوظ اور فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ آج مزاحمتی محاذ نہ صرف مقبوضہ علاقوں میں بلکہ خطے اور حتیٰ کہ بین الاقوامی میدان میں بھی طاقت کے توازن اور حالات کو اپنے حق میں بدل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ مہینوں میں ہونے والے بلوؤں کے بارے میں جنرل محمد کاظمی کے چشم کشا انکشافات

ایرانی صدر نے کہا کہ آج وہ لوگ جو صیہونی حکومت کے حامی تھے اور مذاکرات کرنے کی کوشش کرتے تھے،اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا بے سود ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کا آج صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں پر کوئی اعتماد نہیں ہے اور یہ مزاحمت کی ایک اور عظیم کامیابی ہے۔ایران اور فلسطینی مزاحمتی محاذ نے ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا ہے کہ صیہونی اور ان کے حامی کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتے ہیں۔

اس موقع پر اسماعیل ہنیہ نے قدس شریف کی آزادی کے لیے ایران کی مسلسل حمایت پر فلسطینی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مزاحمتی محاذ صرف غزہ میں نہیں ہے بلکہ مغربی کنارے میں اور فلسطینی سرزمین سے محبت رکھنے والوں میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button