دنیا

شہیدسلیمانی کا مجسمہ جلد کراکس میں سائمن بولیوار کے مقبرے پر نصب کیاجائے گا،وینزویلا

شیعیت نیوز: شہید مقاومت جنرل قاسم سلیمانی کا مجسمہ جلد ہی وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں سائمن بولیوار کے مقبرے پر نصب کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مجسمہ جلد ہی کراکس میں سائمن بولیوار کے مقبرے پر نصب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور وہ 80 سال نہیں دیکھ سکے گی، رہبرِ انقلاب

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ایرانی ہم منصب آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ایک مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک عظیم انسان تھے اور بہت سے لوگ ان کی خدمات کے بارے میں نہیں جانتے۔

وینزویلا کے صدر مادورو نے کہا کہ چند سال قبل، جب امریکہ کی طرف سے وینزویلا کے ایک انفراسٹرکچر پر وحشیانہ سائبر حملہ ہوا تو جنرل سلیمانی ہماری مدد کیلئے آئے اور اس حملے کی شناخت اور اس سے نمٹنے کیلئے ایک ٹیم کو تشکیل دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سمندری طوفان کا خدشہ ، ایمرجنسی ریسکیو ادارے اور ٹیمیں بروقت حفاظتی انتظامات کریں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور جلد ہی ہم سیمون بولیوار کے مقبرے پر ان کا مجسمہ نصب کریں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی وینزویلا کے صدر کی سرکاری دعوت پر کراکس پہنچے تھے اور میرا فلوریس صدارتی محل میں ان کا وینزویلا کے ہم منصب نکولس مادورو نے باضابطہ استقبال کیا تھا تاہم وہ وینزویلا کا دورہ مکمل کر کے نکاراگوا روانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button