ڈنا بحری جہاز نے دنیا میں ایران کے وقار کا پرچم لہرایا، ایڈمرل شہرام ایرانی

شیعیت نیوز: ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ڈنا بحری جہاز کے مشن کے لئے تمام اندرونی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیا اور اس مشن نے عالمی سطح پر ایران کے وقار، انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کا پرچم لہرایا۔
ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل شہرام ایرانی نے مشہد المقدس میں آٹھویں امام حضرت امام رضا ع کے حرم مطہر میں اپنے خطاب میں کہا کہ ڈنا بحری جہاز نے سمندروں میں اپنا مشن کامیابی کے ساتھ پورا کیا اور یہ کامیابی ایرانی جوانوں کا علاقے کے عوام کے لئے ایک تحفہ تھا اور ایران کے لئے قابل فخر ہے کہ بین الاقوامی سمندروں میں اور بحری سرحدوں میں ایران کے نظامی اسلامی کی اسٹریٹیجک پوزیشن کا لوہا منوا لیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ نے پہلی بار اپنی اندرونی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کی اجازت سے عالمی سمندروں میں پیچیدہ مشن پورا کر کے دشمنوں کو حیرت زدہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : مصر میں سرحدی حادثے کے بعد صیہونی فوجی سرحد پر ڈیوٹی دینے سے کترانے لگے
ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کے جوانوں نے کامیابی کے ساتھ مشن پورا کر کے پوری دنیا کو اس بات کا پیغام دیا کہ پابندیوں، دھونس دھمکیوں اور سازشوں سے کبھی ایرانی قوم کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔
ایڈمرل ایرانی نے کہا کہ ہم نے دنیا پر اس بات کو ثابت کر دیا کہ ایرانی بحری بیڑہ صرف نعرہ نہیں بلکہ مختلف دینی، سیاسی، فوجی اور صنعتی میدانوں میں ایران کا پرچم بردار بھی ہے جس نے کامیاب مشن پورا کر کے ایرانی ثقافت کو بھی مزید فروغ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے عالم اسلام میں پہلی بار خود اپنے تیار کردہ جنگی بحری جہازوں کے ذریعے ایک اسٹریٹیجک مشن کے تحت دنیا کے گرد چکر لگایا۔ اس طرح ایران نے عالم اسلام اور ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا کارنامہ انجام دیا ۔
اس سفر کے دوران ایران کے بحری جہازوں کو سخت اور دشوار موسمی حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر وہ سمندر کےغرور کو چکناچور کرتے ہوئے اس کے سینے پر سوار اپنی منزل کی جانب آگے بڑھتے چلے گئے۔
اس مشن کے تحت ایران کے بحری جہازوں نے مجموعی طور پر تقریباً پینسٹھ ہزار کلومیٹر کی سمندری مسافت طے کی۔