عراق

ایران کو واجب الادا رقوم کے بارے فواد حسین و بلنکین کی گفتگو کا مثبت نتیجہ برآمد ہوا ہے

شیعیت نیوز: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے آج دوپہر کے وقت اپنی ایک گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین، بغداد کی جانب سے تہران کو واجب الادا رقوم کے حوالے سے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں مثبت نتیجے پر پہنچے ہیں۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، ایک پریس کانفرس کے ساتھ خطاب میں عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ عراق فواد حسین نے ریاض میں منعقد ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنے کی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران اپنے امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکین کے ساتھ گفتگو کی ہے جس کے نتیجے میں ایران کو عراق کے قرضوں کی ادائیگی کے بارے بنیادی مفاہمت حاصل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسپائکر بیرکس کے جرم کی برسی پر حشد الشعبی کے کمانڈروں سے شیاع السودانی کی ملاقات

اپنی گفتگو میں احمد الصحاف نے کہا کہ اس مقصد کے لئے، وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ بھی ہم آہنگی اور اعلیٰ سطح پر مسلسل بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عراقی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے اپنے امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکین کے ساتھ ایرانی حکومت کو بغداد کی جانب سے واجب الادا رقوم اور اس مسئلے کے فوری حل کی ضرورت کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button