دنیا

جان بولٹن نے ٹرمپ سے 2024 کے انتخابات سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کر دیا

شیعیت نیوز: امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کے حوالے سے نئے الزامات کے بعد 2024 کے انتخابات سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اپنے ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خفیہ دستاویزات کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نئے الزامات کے بعد 2024 کے انتخابات سے دستبردار ہونے کو کہا ہے۔

ایک ٹویٹ میں بولٹن نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ الزامات میں اضافہ ہوا ہے اور اگر وہ درست طریقے سے ملکی مفادات کو ترجیح دینے پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں اس پر حملہ کرنے کے بجائے قانون کے کردار کی حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے انتخابات سے جلد دستبردار ہونا چاہیے۔ ان کے خلاف مجرمانہ الزامات بڑھ رہے ہیں، اگر ٹرمپ واقعی بنیادی امریکی پالیسیوں پر یقین رکھتے ہیں تو وہ مسلسل قانون کی دھجیاں اڑانے کے بجائے ان کی حمایت کریں گے، الیکشن چھوڑ دیں!

بولٹن، جو تقریباً ایک سال تک ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رہے اور جارج بش کے دور میں اقوام متحدہ میں واشنگٹن کے سفیر رہے، پہلے بھی اپنے سابق صدر پر تنقید کر چکے ہیں اور حال ہی میں سی این این کو انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ نے ملک اور ریپبلکن پارٹی یو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رافائل گروسی کی تازہ رپورٹ پر ایران کا تحفظات کا اظہار

دوسری جانب پراسیکیوٹر جیک اسمتھ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ دستاویزات کیس کا اسپیڈی ٹرائل ہونا چاہیے اور تمام الزامات ثابت ہوئے تو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 100 سال قید ہوگی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کا سامنا ہے، 49 صفحات پر مشتمل فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں۔

فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس انتہائی حساس دستاویز تھیں۔

مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے قبضے میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں۔

امریکہ پر فوجی حملہ ہونے کی صورت میں اس کی کمزوریوں کی اہم باتیں بھی فائلوں میں موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button