ایران

ایران کی بدخشان افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کعنانی نے افغانستان کے شہر بدخشان کے فیض آباد میں مسجد نبوی میں فاتحہ خوانی کی تقریب پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کعنانی نے ایک بیان میں افغانستان کے شہر بدخشان کے فیض آباد میں مسجد نبوی میں فاتحہ خوانی کے دوران دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ عام لوگوں اور بے گناہ شہریوں بالخصوص دینی اور مذہبی مقامات پر دہشت گردانہ اور مجرمانہ حملوں کا دین اسلام کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں اور جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ناصر کنعانی نے بارگاہ ایزدی میں، اس ہولناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : دشمنوں کے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے مقابلہ کرنے کا طریقہ، سر تسلیم خم کرنا نہیں ہے، رئیسی

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے کاخووکا ڈیم کی تباہی کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تنازعہ کی صورت حال کے فروغ کے باوجود اس واقعے کے پہلوؤں کو واضح کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بات ناصر کنعانی نے یوکرین کے جنوبی میں کاخووکا ڈیم کی تباہی کے المناک واقعے کے ردعمل میں کہی۔

انہوں نے اس خوفناک واقعے کے انسانی، ماحولیاتی اور اقتصادی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے یوکرین کی جنگ کی مخالفت کے لیے ایران کے بنیادی موقف پر دوبارہ زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ شہری تنصیبات کی تباہی اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا باعث ہے۔

کنعانی نے تمام متعلقہ فریقوں سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں پر عمل کرنے پر زور دیا جس میں شہریوں کی زندگیوں کی جانوں کے تحفظ اور مصائب میں کمی شامل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تنازعہ کی صورت حال کے فروغ کے باوجود اس واقعے کے پہلوؤں کو واضح کرنے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button